کراچی: شیعہ علماء کا صدر اور وفاقی وزرا کے دفاتر اور گھروں کے گھیراؤ کا اعلان

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں شیعہ علماء نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی تحریک کا دائرہ کار وسیع کرنے کا اعلان کردیا۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 15 دن سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مزارِ قائد کے باہر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں لیکن ریاستی اداروں کے کان پہ جوں تک نہیں رینگی۔

ہم احتجاجی تحریک کو جاری رکھیں گے مزارِ قائد پہ دھرنا جارہے گا ساتھ ہی ساتھ صدرِ پاکستان اور وفاقی وزراء کے گھروں اور گورنر ہاوس کا گھیراو کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمعہ اور اتوار کو مُلک گیر علامتی دھرنے دیں گے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ یومِ علی ع کے جلوس ہائے عزا کو روک کر دھرنوں میں تبدیل کرنے کا عزم بھی رکھتے ہیں

مُلک پہلے ہی حکومت کے پیدا کردہ بحران کا شکار ہے ہم پاکستانی بھائیوں کو مزید مشکل میں نہیں ڈالیں گے ہم اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہر آئینی و قانونی راستہ اپنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں نہتے پاکستانیوں پہ گولی چلانا قابلِ مزمت ہے اگر حکومت کوئی معاہدہ کرتی ہے تو پاسداری کیوں نہیں کرتی ہے لاپتہ افراد کےاہل خانہ سے مذاکرات کیے جاتے ہیں وعدے کیے ہیں پھر فراموش کردیا جاتا ہے ریاست کا یہ رویہ قابلِ مزمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں