البانیہ: مسجد میں چاقو سے حملہ، 5 افراد زخمی، ملزم گرفتار

تیرانا (ڈیلی اردو) مشرقی یورپ کے ملک البانیہ کی مسجد میں چاقو حملے سے 5 نمازی زخمی ہوگئے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں نماز ظہر کے وقت 34 سالہ چاقو بردار شخص مسجد میں داخل ہوا اور بلا اشتعال نمازیوں پر چاقو کے پہ در پہ وار کیئے۔

پولیس کے مطابق چاقو سے مسلح شخص نے ترانا کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران نمازیوں پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق 34 سالہ حملہ آور روڈلف نکولی کو حملے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا۔

حملہ آور پولیس کو مارچ میں کیے گئے ایک اور چاقو حملے میں بھی مطلوب تھا۔

زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

واضح رہے کہ البانیہ میں 80 فیصد مسلمان ہیں اور معمولی تعداد میں عیسائی شہریوں کی ہے تاہم یہاں اب بھی اشراکیت قائم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں