ترکی میں داعش سے تعلق پر 14 غیر ملکی شہری گرفتار

استنبول (ڈیلی اردو) ترک پولیس نے استنبول میں داعش کے مشتبہ ممبران کے خلاف بیک وقت کارروائیاں کرتے ہوئے کم از کم 14 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے منگل کے روز بتایا کہ استنبول پولیس کے انسداد دہشتگردی دستے نے ممکنہ طور پر دہشتگرد حملوں کی تیاری کرنے والے مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کیلئے شہر میں 8 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

مشتبہ افراد کی شہریت سے متعلق معلومات فوری طور پر دستیاب نہیں ہو سکیں۔

انادولو نے مزید بتایا کہ تلاشی کے دوران متعدد تنظیمی دستاویزات اور ڈیجیٹل مواد بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

ترکی کی انسداد دہشت گردی ٹیموں نے حال ہی میں ملک میں گروہ کے اراکین کیخلاف چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

داعش کو 2015 کے بعد سے ملک میں بڑے پیمانے پر جان لیوا حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں