چیف جسٹس آصف کھوسہ نے زیرِ التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کا حکم دے دیا

کراچی (ڈیلی اردو) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے طویل عرصے سے زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔،اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ و دیگر ججز بھی شریک تھے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اجلاس میں طویل عرصے سے زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کا حکم دیا جب کہ طویل عرصے سے زیر سماعت مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے مربوط نظام وضح کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس نے اجلاس میں کہا کہ وکلا کی جانب سے غیر ضروری سماعت ملتوی کرنے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے، وکلا کی جانب سے غیر ضروری سماعت ملتوی کرنا مقدمات کے فیصلے میں تاخیر کی بڑی وجہ ہے اورجھوٹے مقدمے بازی کی بھی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے، سول، کرمنل اور ریونیو سے متعلق مقدمات فوری حل کرنے کا نظام وضح کیا جائے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کو اقدامات سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس احمد علی چیخ نے اجلاس میں بتایا کہ کرمنل، سول اور دیگر مقدمات کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں