افغانستان: فضائی حملوں میں 15 طالبان ہلاک

کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں طالبان کے ٹھکانوں اور کمین گاہوں پر لڑاکا طیاروں کے حملے میں مجموعی طور پر 15 دہشت گرد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

افغان وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ مزاحمتی ضلع پنجوائی کے کچھ حصوں میں کیے جانیوالے اس حملے میں 5 مزید طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زمینی افواج لڑاکا طیاروں کی مدد سے قندھار اور اس کے آس پاس کے دیگر مقامات پر دشمنوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجوائی اور اسکے ہمسایہ ارغنداب اضلاع میں مجموعی طور پر 310 اینٹی وہیکل اور اینٹی پرسن سرنگوں کو تلاش کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

کابل سے 450 کلومیٹر جنوب میں واقع صوبہ قندھار اور اسکے دارالحکومت قندھار شہر کے کچھ حصوں میں سرگرم طالبان نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں