اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سرینا ہوٹل میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں ابتک پانچ افراد ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ہائی سکیورٹی زون میں واقع سرینا ہوٹل کے اندر خودکش کار بم دھماکا ہوا جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی، واقعے میں اب تک پانچ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار شجاعت عباسی، کانسٹیبل شازیب، ایمل کاسی، اسد خروٹی، نصیب اللہ نورزئی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ اعجاز احمد اور اسسٹنٹ کمشنر جعفر آباد بلال شبیر شامل ہے۔
VIDEO:
Alleged CCTV of the car VBIED that was used in Quetta bombing. #Pakistan pic.twitter.com/es0SmMW0cl
— FJ (@Natsecjeff) April 21, 2021
معتبر ذرائع کے مطابق ہوٹل میں چینی سفیر اور چینی وفد اور دیگر ارکان ایک اجلاس کے سلسلے میں موجود تھے تاہم وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سما نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ چینی سفیر اس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، تاہم وہ دھماکے کے وقت وہاں موجود نہیں تھے۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔
ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے نے دعویٰ کیا ہے کہ خودکش حملہ آور کا نام محمد عباس عرف فاروق تھا۔