ملک بھر میں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا خفیہ سیکیورٹی آڈٹ شروع

لاہور (نیوز ڈیسک) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا سیکیورٹی آڈٹ شروع کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا خفیہ سکیورٹی آڈٹ شروع کر دیا ہے اور این جی اوز کی گزشتہ سالوں میں ہونے والی سرگرمیوں کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کس این جی او نے کن ممالک کے اشتراک سے کیا کام کیا اور رزلٹ کیا نکلا اس بارے تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ اس کے ساتھ گزشتہ 3برسوں میں کونسی این جی او کن افراد کو پاکستان لائیں یا بیرون ملک لیکر گئیں اس بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز اور کام کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں