مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 100 سے زائد فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی فلسطینیوں پر اسرائیل کا ظلم نہ رک سکا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فورسز نے نوجوانوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، اندھا دھند فائرنگ سے سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے معروف دمشق گیٹ پر جھڑپیں، صیہونی فورسز نے فلسطینیوں پر بے دریغ گولیاں چلائیں، آنسو گیس کے شیل پھینکے اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔

اسرائیلی فورسز نے چند نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا، رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ کے لیے آئے کئی فلسطینی اسرائیل مظالم کی وجہ سے مسجد میں داخل نہ ہو سکے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں انتہا پسند اسرائیلیوں نے عبادت کے لیے جانے والے معصوم فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا تھا، اسرائیلی فورسز نے انہیں ہٹانے کی بجائے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا دیئے جو مسجد جانے کی بجائے خون میں نہائے ہسپتال پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں