کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

اوٹاوا (ڈیلی اردو/شِنہوا) کینیڈانے بھارت اور پاکستان سے ہرقسم کی پروازوں پر 30 روز کیلئے پابندی عائد کردی ہے کیونکہ دونوں ممالک میں نوول کروناوائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، پابندی کا اطلاق جمعہ سے شروع ہوگا۔

کینیڈا کے وزیر نقل و حمل عمر الغابرا نے کینیڈا کے دیگر وزرا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت اور پاکستان سے کینیڈا آنے والے فضائی مسافروں میں نوول کرونا وائرس کی زیادہ تشخیص کے باعث کینیڈا نقل و حمل فضائی افراد اور نوٹام کو نوٹس جاری کررہی ہے کہ ان ممالک سے مسافروں کی براہ راست فضائی نقل وحمل روک دی جائے۔

وزیر نے کہاکہ یہ پابندی اس لئے عائد کی گئی ہے کیونکہ ان 2 جنوبی ایشیائی ممالک سے ٹیسٹ کے مثبت نتائج والے زیادہ سے زیادہ مسافر کینیڈا آئے ہیں۔

ان 2 ممالک سے رخصت ہونے مسافر اگر گھر کیلئے بالواسطہ راستہ اختیار کرتے ہیں تو انہیں روانگی کے آخری مقام پر پی سی آر کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا، ایک بار وہ کینیڈا پہنچ جائیں تو وہ استثنیٰ ملنے تک معیار کے مطابق پروٹوکول کی پیروی کریں گے جن میں دوسرا ٹیسٹ کرنا اور نتائج کا انتظار کرنے تک حکومت کے نامزد کردہ ہوٹل میں قیام کیلئے بکنگ کرنا شامل ہیں۔

وزیر صحت پاٹے حاجدو نے کہاکہ پابندی کے باعث کینیڈا کے صحت عامہ کے ماہرین ان علاقوں میں وبائی امراض کے زیادہ اعدادوشمار اکٹھے کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں