باجوڑ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری اسلحہ و بارود برآمد

ماموند (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گولے، آئی ای ڈیز، بارودی سرنگوں سمیت بھاری اسلحہ برآمد کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

‏باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے غاخی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا، دہشت گردوں نے خفیہ ٹھکانوں میں بارودی مواد چھپا رکھا تھا۔

برآمد شدہ بارودی مواد اور اسلحہ دہشت گردوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی ایماء پر باجوڑ اور دیگر علاقوں میں تخریب کاری کے لئے استعمال کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں