افغانستان میں ایک ہفتے کے دوران تین ضلعی پولیس سربراہان ہلاک

کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا میں ضلعی پولیس کے سربراہ طالبان کے خلاف جھڑپ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

صوبائی پولیس کے ترجمان شاہ محمد آریان نے شِنہوا کو بتایا کہ ضلع وازا خواہ پولیس کے سربراہ عبدالرحیم اتوار کی رات کو ضلع کے مضافاتی علاقوں میں طالبان دہشت گردوں کے خلاف جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگئے۔

جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب پولیس کے سربراہ دور دراز ضلع کے پہاڑی خطہ میں سکیورٹی چوکیوں کے معائنہ اور ترسیلات فراہم کرنے کیلئے پولیس کے ایک یونٹ کی سربراہی کررہے تھے۔

رحیم ضلعی پولیس کے تیسرے سربراہ ہیں جو حال ہی میں خطے میں ہلاک کردیئے گئے ہیں، ہمسایہ صوبہ غزنی میں رواں ہفتہ کے اوائل کے دوران ضلعی پولیس کے دو سربراہان کو دو مختلف واقعات میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں