کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے کنڑ کے گورنر ہاؤس میں مقابلہ حسن قرأت کی تقریب میں راکٹ سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے کنڑ کے گورنر ہاؤس میں طلبا کے درمیان حسن قرأت اور قرآن کوئز کی تقریب میں نامعلوم مقام سے راکٹ داغا گیا جس کے نتیجے میں 14 طلبا اور عملے کے 2 ارکان زخمی ہوگئے۔
د قران کريم د قرائت د مسابقې پر مهال د کونړ پر ولايت مقام راکټي بريد کې ټپي شوي قاريان او منتظمين .
عکسونه : نصير رښتين pic.twitter.com/VoT4cMiBxp— Pajhwok Afghan News (@pajhwok) April 26, 2021
زخمیوں میں سے دو حالت کی نازک بتائی جارہی ہے۔ خوش قسمتی سے گورنر اقبال سعید حملے میں محفوظ رہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔