افغان سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں 106 طالبان ہلاک، 48 زخمی

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 106 طالبان ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ غزنی، وردگ، ہرات، غور، بلخ، ہلمند، بدخشاں اور قندھار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 106 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی جب کہ بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں اور ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

دوسری طرف صوبے لوگر کی قیمتی تانبے کی کان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر طالبان نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور جاتے ہوئے اسلحہ اور پولیس کی گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

ادھر صوبے قندھار میں بارودی سرنگ دھماکے میں اسپیشل پولیس کے ضلعی چیف وارث اچکزئی ہلاک ہوگئے جب کہ ان 4 محافظ شدید زخمی ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں