افغانستان: طالبان مرکز میں دھماکا، کمانڈر ملا منصور سمیت 10 دہشت گرد ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک کے ضلع دائے میرداد میں پیر کے روز طالبان کے مقامی مرکز میں بم پھٹنے کے نتیجے میں کم از کم 10 کمانڈر سمیت دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

افغان فوج کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ پیر کی شام دایمیرداد ضلع کے دادو خیل گاؤں میں طالبان دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے میں ایک بم پھٹا اور اس کے نتیجے میں ایک گروپ کمانڈر ملا منصور سمیت 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

صوبائی گورنر سید وحید قطالی نے بتایا کہ اتوار کے روز مغربی صوبہ ہرات کے ضلع پشتون زرغون میں ایک مسجد کے اندر طالبان دہشت گردوں کے درمیان اسی طرح کے ایک دھماکے میں 20 عسکریت پسند ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں