اسرائیل نے حزب اللہ کا ڈرون طیارہ مار گرایا

لبنان (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے لبنان کی سمت سے آنے والے ایک ڈرون طیارہ کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور اس کو ’’حزب اللہ ڈرون‘‘ کا نام دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے چند ہفتے قبل بھی حزب اللہ کے ایک اور ڈرون کو تباہ کیا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ’’ہم اسرائیل کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔‘‘

قبل ازیں اس سال کے اوائل میں لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے ملک کی فضائی حدود میں آنے والے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا تھا جبکہ اسرائیل نے بھی اس کا اعتراف کیا تھا لیکن اس نے یہ کہا تھا کہ اس کا ڈرون لبنان کی حدود میں گرا ضرور ہے لیکن وہ تباہ نہیں کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ڈرون دونوں ملکوں کے درمیان ’’نیلی لکیر‘‘ کے نام سے سرحدی حدبندی کے نزدیک ایک کارروائی کے دوران میں گرا تھا مگر اس واقعہ میں ’’معلومات کی کوئی خلاف ورزی‘‘ نہیں ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں