8

کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم محمد ساجد علی عرف ذیشان لمبا کا تعلق ڈکیت گینگ ہنڈا سوک گروپ سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

ملزم اپنی مخالف پارٹی کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔ ملزم نے 2015 سے ڈکیت گینگ اختیار کیا اور گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کیں۔ 2021 فروری میں ملزم کے ساتھی وسیم کمانڈو، جاوید اور امین گرفتار ہوئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں