افغانستان: صوبہ غزنی میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے، 17 طالبان ہلاک، 12 زخمی

کابل (بیورو رپورٹ) حکومتی افواج کی جانب سے افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملے میں 17 دہشت گرد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

ملک کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں تصدیق کی کہ افغان قومی دفاع اور سکیورٹی فورسز (اے این ڈی ایس ایف) نے افغان فضائیہ کی مدد سے طالبان پر صوبائی صدر مقام غزنی شہر کے مضافاتی علاقہ آریزو میں منگل کے روز زمینی اور فضائی حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 2 کنٹرول اینڈ کمانڈر مراکز اور کچھ ہتھیار اور گولہ و بارود تباہ کردیا گیا۔

حالیہ سالوں میں پہاڑی صوبہ شدید جھڑپوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

دریں اثناء طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے منگل کے روز غزنی کے آریزو میں سرکاری دستوں کے 10 فوجی ہلاک کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں