افغان صدر اشرف غنی کی طالبان کو شراکت اقتدار کی پیشکش

کابل (ڈیلی اردو) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی بھی شخص جنگ اور تشدد کے ذریعے لوگوں پر اپنی خواہش نہیں تھوپ سکتا، یہی وقت ہے کہ طالبان جنگ چھوڑ دیں۔

طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ طالبان پاور شیئرنگ کے لیے جمہوری عمل میں آئیں، افغانستان کو ایک بار پھر سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن رواں برس مئی سے افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا اعلان کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں