صومالیہ: فوج نے دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی ، بارود سے بھری گاڑی تباہ

موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالی فوج کی داناب خصوصی فورسز نے جنوبی صومالیہ کے علاقہ زیریں شابیلی میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران الشباب کی جانب سے کی جانیوالی حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

ریڈیو موغادیشو نے جمعہ کے روز صومالی نیشنل آرمی(ایس این اے) کے حوالے سے بتایا کہ داناب کے کمانڈوز نے زیریں شابیلی کے گاؤں جیلب مرکا میں بارود سے بھری ایک گاڑی کو تباہ کر دیا ہے جسے عسکریت پسند موغا دیشو میں حملے کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔

ایس این اے حکام نے سرکاری ریڈیو اسٹیشن کو بتایا کہ فوجی دستوں کا ٹکراؤ الشباب کے عسکریت پسندوں سے ہوا جو مخالف سمت میں چھپے ہوئے تھے۔

جنوبی اور وسطی صومالیہ کے کچھ دیہی حصوں پر قابض الشباب موغادیشو اور دیگر مقامات میں بڑے پیمانے پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سرکاری فوجی دستوں اور ان کی شراکت دار فورسز نے الشباب کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کو 2011 میں دارالحکومت سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں