10

اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں، اپنا فرض نبھانے کیلئے تیار رہنے والی فوج کی قیادت پر فخر ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا ہے کہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں، پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہے، اپنا فرض نبھانے کیلئے تیار رہنے والی فوج کی قیادت پر فخر ہے۔

ںننننhttps://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1099663238961266692?s=19

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس امر کا اظہار سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری کے دورے کے دوران جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آرمی چیف نے سیالکوٹ بائونڈری کا دورہ کیا اور جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنا فرض نبھانے کیلئے ہمیشہ تیار رہنے والی فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں