پی ایس ایل فور: پاکستان میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع

لاہور (ویب ڈیسک) پی ایس ایل فور کے پاکستان میں شیڈول 8 میچز کے ٹکٹوں کی دوسرے مرحلے کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں 8 میچز ملک میں کھیلے جائیں گے، ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔

ٹکٹس ملک بھر کے ٹی سی ایس سینٹرز سے خریدے جا سکیں گے، ٹکٹوں کی فروخت سینٹرز پر صبح 8 بجے شروع ہو گی۔

کراچی میں سب سے زیادہ 27 سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت ہو گی جبکہ لاہور میں پی ایس ایل میچز کے لیے 12 سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت ہو گی۔

گوجرنوالہ کے 3، حیدرآباد اور راولپنڈی کے 2، 2 سینٹرز پر ٹکٹ فروخت ہوں گے، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں ایک، ایک سینٹر پر ٹکٹوں کی فروخت ہو گی۔

لاڑکانہ، سکھر، سیالکوٹ اور کوئٹہ بھی ایک،ایک سینٹر پر ٹکٹوں کی فروخت ہو گی، شہری ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

پی ایس ایل کے لاہور میں 3 اور کراچی میں فائنل سمیت 5 میچز شیڈول ہیں۔ گروپ، کوالیفائر اور ایلیمنیٹر میچز کے ٹکٹس 500 سے 3 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی، نیشنل اسٹیڈٰیم کراچی میں شیڈول فائنل کی ٹکٹس 500 سے 8 ہزار میں دستیاب ہوں گی۔

دوسری جانب آج کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیزن فور کے 15ویں میچ میں کولن انگرم کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں