ویٹیکین سٹی (نیوز ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کے ہاتھوں بچوں کے جنسی استحصال کے مسئلے کے خلاف سختی برتنے کے ساتھ ساتھ اس عمل کو چھپانے کی کوششوں کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اس موضوع پر ویٹیکن سٹی میں جاری چار روزہ سمٹ کے آخری روز پوپ فرانسس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیتھولک کلیساسے منسلک پادریوں کے ہاتھوں بچوں کے جنسی استحصال کے ہر ایک واقعے کی مستقبل میں سنجیدگی سے تفتیش کی جائے گی۔
پوپ فرانسس نے معاشرے کے دیگر حلقوں میں جنسی استحصال کو ایک ذہنی مرض قرار دیا۔ متاثرین کے نمائندوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے کہ پوپ نے اس مسئلے کے انسداد کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے.