مسجد الحرام: امام کعبہ پر حملے کی ناکام کوشش، ملزم گرفتار

ریاض (ڈیلی اردو) خانہ کعبہ میں جمعے کے خطبے کے دوران مسلح شخص کی امام شیخ بندر بلیلہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق آج مسجد الحرام میں جمعے کے خطبے کے دوران احرام باندھے مسلح شخص نے منبر کی طرف دوڑ لگادی۔

رپورٹس کے مطابق مسلح شخص کو منبر کے قریب موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر قابو کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

آج مسجد الحرام میں جس وقت حملے کی کوشش کی گئی اُس وقت شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے۔

حرمین شریفین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ احرام باندھا شخص مسلح تھا جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مکہ مکرمہ کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ کل جمعے کے روز نماز جمعہ کے خطبے کے دوران میں منبر پر چڑھنے کی کوشش کرنے والا شخص دعوی کر رہا تھا کہ وہ مہدی منتظر (امام مہدی) ہے۔ یہ بات عربی روزنامے “الوطن” نے بتائی۔

ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ منبر کی طرف دوڑ لگانے والے شخص کے پاس چھڑی پکڑی ہوئی ہے تاہم مسلح شخص کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

واقعے کے دوران امام شیخ بندربلیلہ نے خطبہ جاری رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں