حماس نے سیز فائر کیخلاف ورزی کی تو زیادہ طاقت سے حملہ کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم

تل ابيب (ڈیلی اردو) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو پہلے کے مقابلے میں زیادہ طاقت سے حملہ کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حماس کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل دیں گے۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرنے پر امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی دونوں ممالک مل کر کام کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں تباہ ہونے والے علاقوں کی ازسر نو مرمت کے لیے عالمی امداد فراہم کریں گے تاہم اس بات کی بھی یقین دہانی کراتے ہیں کہ اس امداد سے حماس کو کوئی تقویت نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ 14 دن کی جھڑپوں کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا تھا تاہم اس دوران غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 248 فلسطینی ہلاک ہوئے جن میں 66 بچے بھی شامل ہیں جب کہ حماس کے راکٹ حملوں میں دو بچوں سمیت 12 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں