امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

سان فرانسیسکو (ڈیلی اردو) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سان جوز کے شمال میں ویلی نقل وحمل اتھارٹی (وی ٹی اے) کے صحن میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔

سانتا کلارا کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ مسلح شخص سمیت 9 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے زخمی افراد میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

سان جوز کے مقامی میڈیا کے مطابق ویلی نقل وحمل اتھارٹی کے ایک کارکن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تمام اراکین چلے گئے ہیں، تمام عملہ چلا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح شخص کی شناخت سیموئل کاسیڈی کے طور پر کی ہے جو ویلی نقل وحمل اتھارٹی کا مرمت کرنے والا مزدور ہے جس کے مقصد کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

شیرف اور ویلی نقل وحمل اتھارٹی کے عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ یہ فائرنگ 101 ینگر ایونیو کی سہولت میں ہوئی ہے اور کچھ متاثرین ویلی نقل و حمل اتھارٹی کے ملازمین ہیں۔

صبح تقریباً 6 بج کر 35 منٹ پر سان جوز پولیس کو ویلی نقل وحمل اتھارٹی کے صحن میں فائرنگ بارے 911 پر متعدد کالز موصول ہوئیں اور یونٹس نے موقع پر جواب دیا، صبح تقریباً 8 بج کر 10منٹ پر حملہ آور کے مرنے کی تصدیق ہوگئی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے سانحہ پر ٹویٹ میں کہا کہ 8 خاندان ہیں جو کبھی دوبارہ اکٹھے نہیں ہوپائیں گے، ہر زندگی جو ایک گولی نے چھینی ہے وہ ہماری قوم کی روح میں چھید کرگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں