10

وزیراعظم کی رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت

اسلام آباد (انعم پرویز) وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کورجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کردی ہے، ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ بینک اکاؤنٹس سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔

واضح رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں مقیم افغانستان اور بنگلا دیشی شہریوں کے بچوں کو پاکستانی شہریت دینے کا عندیہ بھی دیا تھا تاہم حکومت کے اتحادیوں سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں