10

کوہلو میں ایف سی کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کوہلو (ڈیلی اردو) ایف سی میوند رائفل نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کوہلو کے تحصیل کاہان میں تخریب کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کی ہے

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی میوند رائفل نے خفیہ اطلاع پر تحصیل کاہان میں تخریب کاروں کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد شامل ہیں

ایف سی حکام کے مطابق اسلحہ تخریب کاری کے لئے استعمال ہونا تھا تاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں