شام: راکٹ حملے میں ترکی کا ایک فوجی ہلاک، دوسرا شدید زخمی

انقرہ (ڈیلی اردو) شام کے شمالی علاقے میں دہشتگردوں کی جانب سے راکٹ حملے میں ایک ترک فوجی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

ترک وزارت دفاع نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ گزشتہ روز آپریشن آلیو برانچ کے علاقے میں ہوا۔

یہ علاقہ شامی کردوں کے پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائے پی جی) کے پڑوس میں واقع ہے۔ خطے میں ترک فوج اور وائے پی جی ممبران کے مابین اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں کیونکہ ترکی اس گروہ کو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی شامی شاخ مانتا ہے۔

پڑوسی ملک سے ملحقہ اپنی سرحد کے ساتھ وائی پی جی فری زون تشکیل دینے کی خاطر ترک فوج شام کے شمالی علاقوں میں 2016 میں آپریشن ایفریٹس شیلڈ، 2018 میں آپریشن آلیو برانچ اور 2020 میں آپریشن سپرنگ شیلڈ کا آغاز کر چکی ہے۔

ترکی، امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی پی کے کے 30 سالوں سے ترک حکومت کے خلاف جنگ میں مصروف ہے جس میں 40 ہزار سے زائد افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں