افغان دارالحکومت کابل میں پولیس نے 27 مشتبہ مجرمان کو گرفتار کر لیا

کابل (ڈیلی اردو) افغان قومی پولیس (اے این پی) نے گزشتہ 48 دنوں کے دوران دارالحکومت کابل میں 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

دارالحکومت کی پولیس نے اتوار کو ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ گرفتار افراد شہر میں قتل کے مقدمات، مسلح ڈکیتیوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، منشیات کی فروخت، کار چوری اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ افغان قومی پولیس نے سات ہینڈ گنز ضبط کی ہیں اور یہ کارروائیاں کابل میں اعلیٰ سطح کی سیکورٹی اور حفاظتی اقدامات کا ایک حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں