بلوچستان: قلات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بلوچ لبریشن آرمی کا نائب کمانڈر گرفتار

سکھر (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ ( سی ٹی ڈی) نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اتوار کو سائٹ ایریا کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر خدا بخش مری کو گرفتار کیا ہے، گرفتار دہشتگرد کالعدم تنظیم بی ایل اے کے عسکری تربیت ونگ کا نائب کمانڈر رہا ہے، دہشت گرد سے 9 ایم ایم پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ گرفتار دہشت گرد بلوچستان کے علاقے سیاہ گری اور کہان میں سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں پر حملے میں ملوث رہا ہے، حملوں میں گرفتار دہشت گرد کے 2 ساتھی گلزار مری اور بہرام مری میں مارے گئے، دہشت گرد فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں پر حملے میں ملوث رہا ہے جن میں فورسز کا جانی اور مالی نقصان ہوا، دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں