چین: فوجی اہلکاروں کی تضحیک پر پابندی کا قانون منظور

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین میں فوجی اہلکاروں کی تضحیک پر پابندی عائد کرنے کا قانون منظور کرلیا گیا۔

جمعرات کے روز نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سیشن کے اختتامی اجلاس میں یہ قانون منظور کیا گیا۔

قانون کے مطابق کوئی بھی ادارہ یا فرد کسی بھی طرح سے فوجی اہلکاروں کے اعزاز کی توہین یا تضحیک نہیں کر سکے گا اور نہ ہی مسلح افواج کے ارکان کی ساکھ کی اہانت یا توہین کرسکے گا۔

نئی قانون سازی میں فوجی جوانوں کے اعزازی نشانات کی بے حرمتی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

قانون میں مزید کہا گیا ہے کہ استغاثہ فوجی جوانوں کی بدنامی اور ان کے جائز حقوق اور مفادات کی خلاف ورزی جس سے ان کے فرائض اور مشنز کی کارکردگی شدید متاثر اور معاشرے کے عوامی مفادات کو نقصان پہنچتا ہو کی صورت میں عوامی مفاد کا مقدمہ دائر کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں