بالاکوٹ میں کیا ہوا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (ڈیلی اردو) بالاکوٹ اور مانسہرہ کے رہائشیوں اور عینی شاہدین نے بھارتی حملے کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑیوں پر کچھ دھماکوں کی آوازیں تو سنی گئیں اور اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلع مانسہرہ کے علاقوں بالاکوٹ، گڑھی حبیب اور جابہ کے مقامی شہریوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے منگل کی صبح تین سے چار بجے کے درمیان چار سے پانچ زوردار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔

بالاکوٹ اور مانسہرہ کے تھانوں کے اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ 3 اور 4 بجے کے درمیان عوام نے دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں اور لوگ ٹیلی فون کر کے تھانے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

تھانہ بالاکوٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 4 بجے کے قریب مانسہرہ اور بالاکوٹ کی حدود میں واقع جابہ ٹاپ پر دھماکوں اور طیاروں کی نچلی پرواز کی آوازیں سنائی دی گئیں تاہم جب پولیس اہلکار جابہ ٹاپ پر پہنچے تو وہاں پہلے ہی سے سیکیوری اہلکار موجود تھے جنہوں نے انہیں واپس بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں