10

نجران: یمنی اور سعودی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، 3 پاکستانی اہلکار شہید

یمن (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں یمن کی سرحد کے قریب واقع علاقے نجران میں مبینہ طور پر یمنی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 پاکستانی سیکیورٹی فورسز اہلکار شہید ہوگئے۔

یمنی میڈیا نے فوجی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

https://twitter.com/uprisingtoday/status/1099805854172409861?s=19

مذکورہ واقع اس وقت پیش آیا جب گزشتہ رات آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے برطانوی ایلیٹ فورس (ایس اے ایس) کے 9 اہلکاروں کی ہلاک ہوئے جسکے ردعمل میں دونوں فورسز کے مابین مبینہ جھڑپیں ہوئیں جسمیں مزید 3 پاکستانی اہلکار بھی شہید ہوئے۔ تاحال سعودی عرب میں تعینات غیر ملکی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز رات گئے یمنی آرمی کے ذرائع نے نجران کے علاقے میں 9 برطانوی ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

https://twitter.com/commonsense575/status/1100047369482240000?s=19

یمن میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریاض منتقل کیا جارہا ہے

اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ اور پاکستانی وزارت خارجہ نے تاحال واقع کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں