سی ٹی ڈی سندھ کی بڑی کارروائی، بھارتی خفیہ ‘را’ سے تربیت یافتہ دو دہشت گرد گرفتار

کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سنھ (سی ٹی ڈی) نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے دو مبینہ تربیت یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے ساتھیوں سمیت بھارت سے تربیت حاصل کرنے کا انکشاف کیا ہے، ان کا مقصد سندھ کے بارڈر پر را کا نیٹ ورک مضبوط کرنا تھا، اصل مقصد بارڈر پر سلیپر سیل متحرک رکھنا تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے انیس ایڈوکیٹ اور واسع جلیل سے رابطے کا انکشاف کیا، واسع جلیل اور انیس ایڈوکیٹ کا کام لڑکوں کو بھارت بھیجنا تھا۔

دہشتگرد نوے کی دہائی سے 2003 تک متحرک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں