نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے سابق سینئر افسر رام پرکاش نے تصدیق کی ہے کہ ہم نے 2 مگ طیارے اور 3 پائلٹ کھو دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی فضائیہ کے سابق افسر رام پرکاش کا کہنا تھا کہ ہم نے 2 مگ طیارے اور 3 پائلٹ کھو دئیے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بات ہوئی بھارتی فضائیہ صدمے سے دو چار ہے۔
واضح رہے کہ آج پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو کہا تھا جارحیت کی تو جواب دینا ہماری مجبوری ہو گی، یہ کسی کو اجازت نہیں کہ وکیل اور جج وہ خود بن جائے، بھارت کو اسی لیے کہا ہمیں اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کرنا ہوگی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا۔حل نہیں، ورلڈ وار ٹو ۔ کچھ ماہ میں ختم ہونی تھی لیکن 6 سال لگ گئے، دہشت گردی کےخلاف جنگ بھی طویل