مفتی عزیز الرحمٰن کی طالبعلم سے بدفعلی ویڈیو کی فارنزک سے تصدیق ہوگئی، ڈی آئی جی شارق جمال

لاہور (ڈیلی اردو) لاہور کے مدرسہ منظور الاسلامیہ میں مفتی کے طالب علم سے زیادتی کیس کے معاملے میں بدفعلی ویڈیو کی رپورٹ بھی پولیس کو موصول ہوگئی۔

لیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شخصی خدوخال طالب علم صابر اور ملزم عزیز الرحمٰن سے مطابقت رکھتے ہیں، وقوعہ پرانا ہونے کی وجہ سے ڈی این اے میں میڈیکل نہ آیا۔

رپورٹ کے حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے کہا ہے کہ ویڈیو کے ساتھ کسی قسم کی ایڈیٹنگ نہیں پائی گئی، ویڈیو میں طالب علم صابر شاہ اور ملزم عزیز الرحمٰن ہی ہیں۔

واضح رہے کہ بدفعلی کی ویڈیو رپورٹ آڈیو ویڈیو فرانزک تجزیے کیلئے بھجوائی گئی تھی۔ اس سے قبل طالب علم سے زیادتی کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ملزم مفتی عزیز اپنے 3 بیٹوں اور ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔

ملزم عزیز الرحمٰن کے خلاف طالب علم صابر شاہ نے 17 جون کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں