اسلام آباد سے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی اغوا

اسلام آباد (ش ح ط) پاکستان میں تعینات افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی نوجوان بیٹی بانو سلسلہ علی خیل کو جناح سپر مارکیٹ سے اغواء کر کے ان پر تشدد کیا گیا بعد ازاں زخمی حالت میں اسلام آباد کے بلیو ایریا پھینک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی 25 سالہ بیٹی سلسلہ علی خیل کو گزشتہ روز اسلام آباد کے ایف سیون مرکز کی جناح سپر مارکیٹ سے دوپہر کے وقت نامعلوم مسلح ملزمان اغوا کر کے لے گئے جہاں ملزمان نے افغان سفیر کی بیٹی کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور بے ہوشی کی حالت میں شام کو بلیو ایریا میں تہذیب بیکری کے قریب ایک ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

ذراِئع کا کہنا ہے کہ سلسلہ علی خیل کو پمز ہسپتال منتقل کرکے کوہسار پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر رضا نے تفتیش شروع کردی ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانٓ میں افغان سفیر نجیب اللہ علیخیل کی بیٹی کو اسلام اباد میں اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں واقعہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت، تحقیقات، سفارتکاروں اور ان کے خاندان کی حفاظت کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں