ہنوئی (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ صورتحال کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ویتنام کے شہر ہنوئی میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے بڑے عرصے سے جاری پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہونے جارہی ہے اور دونوں ممالک سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے خطے میں جلد امن قائم ہوگا اور اس سلسلے میں ہماری کوششیں بھی جاری ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کے درمیان ویتنام میں دو دوزہ مذاکراتی دور ہوا تاہم دونوں رہنما کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔