بھارت کی لائن آف کنٹرول کے بٹل، مندھول سیکٹر پر شدید گولہ باری، 7 افراد زخمی

آزاد کشمیر (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے بٹل، مندھول سیکٹر پر شدید گولہ باری جاری ہے۔ گولہ باری سے 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے بٹل، مندھول سیکٹر پر شدید گولہ باری جاری ہے ۔ گولا باری کا سلسلہ صبح 4 بجے سے وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

ڈیلی اردو کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی شہری علاقوں پر گولہ باری سے 7 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج سول آبادی کو براہ راست نشانہ بنا رہی ہے جبکہ پاک فوج مستقل جوابی کارروائی کر کے منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

‏بھارتی فوج نے راولا کوٹ کے بٹل سیکٹر کے مختلف علاقوں میں سول آبادی پر شدید گولہ باری کر رہا ہے۔ گولہ باری سے متعدد مکانات تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بٹل کے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے صبح 3 بجے بٹل، منڈہول، چھتروٹہ، مسلوئی، جھاوڑہ، بائیں، ککوٹہ کی سول آبادی پر مارٹر گولے داغے گئے جس کے بعد سیکٹر کے علاقوں میں آمدو رفت کا سلسلہ منقطع ہو کر رہ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں