بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول نے پاکستان پر میزائل حملے کی اجازت دیدی، خوفناک جنگ چھڑنےکا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکام نے میزائل حملے کی تیاری کر لی، انڈین کمانڈ اینڈ کنٹرول اجلاس میں اکثریت نے پاکستان پر میزائل حملے کی اجازت دے دی۔

پاک بھارت کشیدگی اپنے نقطہ عروج پر پہنچ چکا ہے، تین رات قبل بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے بالاکوٹ کے قریب موجود مبینہ طورپر شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے۔

تاہم انکا یہ دعویٰ جھوٹا نکلا اور اس پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اسے ناکام کارروائی دیتے ہوئے بھارت کو سرپرائز کے انتظار کا کہا گزشتہ روز بھارتی طیاروں کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی جس پر پاک فضائیہ نے بھارت کے دونوں طیاروں کو مار گرایا، ایک جہاز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پڈگام جبکہ دوسرا جہاز پاکستانی حدود میں گرا۔

اس سٹرائیک میں ایک بھارت فوجی قیدی بھی بنا اس کے فوری بعد وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کیا اور بھارت کو جنگ کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے ایک بار پھر مودی کو مذاکرات کی دعوت دی

جبکہ بھارتی وزیر خارجہ نے بھی کشیدگی کو کم کرنے کی درخواست کی کہ اس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابیان بھی آگیا انکا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی جانب سے کی گئی اسٹرائیک کا مقصد اپنے عزم، حق اور صلاحیت کا اظہار کرنا تھا، ہم بھی جنگ نہیں چاہتے میں امید کرتا ہوں کہ بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے گا اور معاملات کو حل کرے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ایک جانب مودی سرکار کشیدگی کم کرنے کے لیے ہتھیار ڈال چکی ہے تو دوسری جانب بھارتی عوام نے پاکستان پر حملے جاری رکھنے کے لیے مظاہرے شروع کر دئیے ہیں

پلوامہ حملے کے متاثرین اس میں پیش پیش ہیں انکا کہنا ہے کہ بھارت کو باربار پاکستان پر حملہ کرنا چاہیے اور یہ حملے تب تک ہوتے رہنے چاہیں جب تک پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم نہیں ہوجاتے۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بھارت کی کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس انتہائی تلخ ماحول میں ہوا ہے جس میں اکثریت نے پاکستان پر میزائل حملہ کرنے کی حمایت کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں