پاکستان میں گرائے گئے بم اسرائیلی ساختہ تھے: برطانوی صحافی کا انکشاف

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی صحافی رابرٹ فسک بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں جو بم گرائے گئے وہ بھی اسرائیلی ساختہ تھے۔

برطانوی صحافی رابرٹ فسک کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور بھارتی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت مسلم مخالف اتحادی ہیں۔ بھارت اسرائیلی ہتھیاروں کی سب سے بڑی منڈی بن چکا ہے۔ پاکستان میں جو بم گرائے گئے وہ بھی اسرائیلی ساختہ تھے۔ رابرٹ فسک نے بھارتی دعوے کا منہ چڑاتے ہوئے لکھا کہ 300 سے 400 دہشت گرد بعد میں پتھر اور درخت ثابت ہوئے۔

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ جو ہتھیار فلسطین اور شام میں استعمال ہو رہے ہیں، وہی بھارت پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل برما کو بھی ہتھیار فراہم کرتا ہے جہاں مسلمانوں پر زمین تنگ کی گئی ہے۔

رابرٹ فسک نے انکشافات کا انبار لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت کے 45 کمانڈوز کو اسرائیل میں ٹریننگ دی جاتی ہے۔ بھارت اسرائیل کو صرف اس لیے پسند کرتا ہے کیونکہ وہ مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں