14

وانا: بھارت کو منہ توڑ جواب دینےکیلئے پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، گرینڈ جرگہ

وانا ( دین محمد وزیر) جنوبی وزیرستان وانا میں قبائل کا سب سے بڑا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔
بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ہر محاز پر اپنے ملک کے مشرقی اور مغربی سرحدات کا دفع کرینگے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔اپنے ملک کی سالمیت کو ہر حال میں تحفظ کرینگے۔

گرینڈ جرگے میں احمد زائی وزیر قبائی، دوتانی اور سلیمان خیل قبائل کے چیدہ چیدہ مشران اور علماء کرام نے کثیرتعداد میں شرکت کیں۔اس موقع پرمعروف شخصیت مولانا میرزاجان وزیر، چیف ملک بسم اللہ خان وزیر،ملک اجمل وزیر ،ملک محمد جمیل وزیر،ملک شیرین جان وزیر، مولانا شاکراللہ وزیر،ملک شہریار وزیر،ملک سردار عباس سلیمان خیل اورچئیرمین قبائل یوتھ جرگہ عمر وزیر سابق کسٹم کلکٹر نصراللہ ودیگر نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ ہم ہر محاز پر پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہینگے انڈیا کی دراندازی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔

جرگے کے شرکاء نے کہا کہ ہم پاک فوج کے اشارے کے منتظر ہے اور لاکھوں کی تعداد میں قبائل جاکر مودی سرکار کو ایسا جواب دینگے جو تاریخ میں یاد رکھیں گے ۔جرگے کے اراکین نے میڈیا کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ہندو ایک ڈرپوک قوم ہے انکو اپنے ملک سے پانی کی طرح بہا لینگے۔

جرگے کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور مودی مردہ باد کے نعرے لگائیں اور اپنے ملک کی دفع کیلئے مالی وجانی ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں