غزہ کی پٹی پر اسرائیل جنگی طیاروں کی ایک بار پھر بمباری

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائيلی فوج نے آج ہفتے کے روز غزہ پٹی پر فضائی حملے کيے ہيں۔ فوجی بيان ميں مطلع کيا گيا ہے کہ فضائی حملوں ميں حماس کے ايک ٹھکانے کو نشانہ بنايا گيا، جہاں سے بارود سے لدے غبارے اسرائيل کی جانب روانہ کيے جا رہے تھے۔

اسرائيل کا الزام ہے کہ جمعے کو پورے دن اس طرح کے بارودی غبارے بھيجے جانے کا سلسلہ جاری رہا، جس کے رد عمل ميں کارروائی کی گئی۔

بارودی غباروں سے اسرائيل ميں چند مقامات پر آتش زدگی کی اطلاعات ہيں۔ جبکہ اسرائيلی فضائی حملوں ميں ابھی تک جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہيں ہوئی ہے۔

اسرائيلی فوج اور حماس کے درميان گيارہ روزہ جنگ کے بعد اس سال اکيس مئی سے جنگ بندی پر عملدرآمد جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں