جاپان: ٹوکیو ٹرین میں چاقو سے حملے میں 10 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار

ٹوکیو (ڈیلی اردو) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ریل گاڑی میں دوران سفر چاقو حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چاقو کے وار سے زخمی ہونے والی 20 سالہ طالبہ کی حالت نازک ہے، جبکہ دیگر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ٹوکیو پولیس کے مطابق مشتبہ شخص نے فرار ہوتے وقت اپنا خنجر وہیں چھوڑ دیا تھا۔ اس نے قریبی اسٹور میں جا کر اپنی شناخت خبروں میں دکھائے جانے والے مشتبہ شخص کے طور پر کرائی۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ بھاگ بھاگ کر تھک چکا ہے۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے پاس تیل اور لائٹر موجود تھا اور وہ ٹرین کے ڈبے میں آگ لگانا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ جاپان میں فائرنگ سے بہت کم ہلاکتیں دیکھنے میں آتی ہیں، البتہ حالیہ برسوں میں خنجر کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بنانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

2019 ء میں ایک شخص نے بس کے انتظار میں کھڑی لڑکیوں پر خنجروں سے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین ہلاک اور 17 زخمی ہوگئی تھیں۔ کارروائی کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی ہلاک کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں