کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے جمعے اور پیر کے دوران ملک میں مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے اتوار تک بلوچستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
جمعہ اور ہفتہ کو سندھ میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جمعہ سے پیر تک خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیاست کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
بلوچستان، ڈی جی خان میں تیز بارشوں سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہفتہ اور اتوار کو مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برف باری کا سلسلہ آیندہ چند روز جاری رہے گا، کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 13 ڈگری تک گر سکتا ہے.