برکینا فاسو: جنگجووں کے حملے میں 47 افراد ہلاک

اواگادوگو (ڈیلی اردو/شِنہوا) برکینا فاسو کے شمالی علاقے ساحل میں ایک حملے کے دوران 30 شہریوں، 14 فوجی اہلکاروں اور 3 فوجی معاون ارکان سمیت 47 افراد مارے گئے ہیں۔

وزارت مواصلات کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شورش زدہ ساحل کے علاقے گورگادجی کے قریبی علاقے میں شہریوں، دفاعی اہلکاروں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ رضاکاروں پر مشتمل ڈیفنس آف دی مدرلینڈ (وی ڈی پی) کے ایک مشترکہ قافلہ پر گھات لگا حملہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کی جوابی کارروائی میں 58 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور کئی دیگر زخمی ہوئے تاہم وہ فرار ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ البتہ 30 شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 19 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید رپورٹ کیا گیا ہے کہ اس جھڑپ میں مسلح افواج کے 14 اور ڈیفنس آف دی مدرلینڈ کے 3 ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زمینی کارروائی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

برکینا فاسو میں 2015 کے بعد سے سکیورٹی حالات بہت زیادہ ابتر ہو چکے ہیں جبکہ دہشتگرد حملوں میں 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں