اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بھارتی پائلٹ کو واپس بھجوانے کے فیصلے نے لوگوں کو اتنا زیادہ متاثر کیا کہ دنیا بھر سے انہیں نوبل انعام دینے کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھجوانے کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ وہ نا صرف سمجھداراورذمہ دار قائد ہیں بلکہ دنیا بھرمیں امن قائم رکھنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔
عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیرسگالی کے طورپرواپس بھجوانے کے اعلان کے بعد پاکستان میں ’’عمران خان کیلئے امن کا نوبل انعام‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے جب کہ دنیا بھرسے لوگ وزیراعظم کو نوبل انعام دینے کے لیے آن لائن درخواست کررہے ہیں۔ عمران خان کے لئے امن کے نوبل انعام کی آن لائن درخواست پر اب تک 40 ہزار سے زائد لوگ دستخط کر چکے ہیں۔
عمران خان کے امن وامان کے پیغام کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے ۔ امریکی اداکار جیریمی مک لیلن نے عمران خان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کیا ہم اوباما سے نوبل پرائز واپس لے کرعمران خان کو دے سکتے ہیں؟
Can we take Obama’s Nobel Peace Prize away and give it to Imran Khan?
— Jeremy McLellan (@JeremyMcLellan) February 28, 2019
پاکستان کے معروف صحافی مظہرعباس نے عمران خان کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا اگر عمران خان افغانستان میں امن قائم کرنے اور بھارت کے ساتھ تعلقات بہترکرنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ نوبل انعام کے مضبوط امیدوارہوں گے، آپ کا کیا خیال ہے؟
If PM, Imran Khan manage to bring peace in Afghanistan and succeeded in improving ties with India, he can be a strong contender for Nobel prize for Peace. What do you say ?
— Mazhar Abbas (@MazharAbbasGEO) February 28, 2019
پاکستان کے معروف تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ
بھارت میں۔۔
جی ہاں بھارت میں کہا جا رہا اگر جنگ ٹل گئی تو امن کا نوبل انعام عمران خان کو ملنا چاہئیے۔۔
اچھا لگا۔۔۔امن جیت رہا۔۔
بھارت میں۔۔
جی ہاں بھارت میں کہا جا رہا اگر جنگ ٹل گئی تو امن کا نوبل انعام عمران خان کو ملنا چاہئیے۔۔
اچھا لگا۔۔۔
امن جیت رہا۔۔— Irshad Bhatti (@IrshadBhatti336) February 28, 2019
عمران خان نے اپنے امن وآشتی کے پیغام سے بھارتیوں کابھی دل جیت لیا ایک بھارتی ٹوئٹرہینڈل سے عمران خان کے لیے نوبل انعام کا مطالبہ کیا گیا اور یہاں تک لکھا گیا کہ میں نے پہلی باراتنا سمجھدار وزیراعظم دیکھا ہے۔ محبت اور امن پھیلانے کے لیے بھارت کی طرف سے پیار۔ شکریہ عمران خان، شکریہ پاکستان۔
Nobel Prize Goes to Pakistan PM
Imran Khan very soon.. @ImranKhanPTI For Taking a Peace Move.. 1st Time i saw
Very Mature Pakistan PM ????????
Love From India ???????? For
Spread Love & Peace ❤????#ThankYouImranKhan #ThankYouPakistan— Manjai Maakaan Enum Naan???? (@Mangoe_Mani_999) February 28, 2019
سوشل میڈیا پرایک تصویرگردش کررہی ہے جو یہ سمجھانے کے لیے کافی ہے کہ عمران خان نے بھارتیوں کے دلوں میں بسیرا کرلیا ہے۔ تصویرمیں چند بھارتی بچے بھارت کا جھنڈا ہاتھ میں اٹھائے ہیں جب کہ ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈزبھی نظرآرہے ہیں جس میں شکریہ عمران خان لکھا ہوا ہے۔
Imran Khan wins hearts of people across the border today by giving peace gesture #PakistanArmyZindabad #LetBetterSensePrevail pic.twitter.com/ARkI1yDgWl
— Masood Ahmed Khan (@smasood801) February 28, 2019
بھارتی فلمسازرام سبرامنین نے کہا عمران خان نے پورے بھارت کے دلوں کو فتح کرلیا ہے اور آج عمران خان کانام ہمارے وزیراعظم کے نام سے بڑا ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/VORdotcom/status/1101350836347768834?s=19
ایک اوربھارتی صارف نے اپنے وزیراعظم کو بیوقوف قراردیتے ہوئے لکھا ہمیں ایک تعلیم یافتہ اورسمجھدار وزیر اعظم چاہیئے ناکہ بیوقف اور جنگ کی حمایت کرنے والا جب کہ اویناش نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا مودی کے مسخرے پن نےعمران خان کودنیا بھر میں ’’ہیرو‘‘بنادیا ہے۔
https://twitter.com/aavinashchaliha/status/1101370983955357702?s=19
برطانیہ میں رہائش پزیرایک شخص کی جانب سے لکھا گیا اگر اس وقت کوئی نوبل انعام کا حقدار ہے تو وہ عمران خان ہیں۔
If there is someone who deserve this Award !!! #NobelPeacePrizeForImranKhan pic.twitter.com/G9ctkmJRu8
— Shikoh (@shikoh_safvi) March 1, 2019
شاہد نامی صارف نے لکھا عمران خان انسانیت کے سفیرہیں، وہ ناصرف بڑے دل کے مالک ہیں بلکہ رحم دل بھی ہیں۔ جب کہ ایک اور صارف نے عمران خان اورمودی کی تصویر ایک ساتھ شیئر کی اورلکھا اب دنیا ایک دہشتگرد اورامن قائم کرنے والے کے درمیان واضح فرق دیکھ رہی ہے۔
#NobelPeacePrizeForImranKhan Ambassador for Peace ????
Ambassador for humanity
Man of big heart
Man of Kindness pic.twitter.com/ehZy36PLdV— Shahid (@ShahidBannuzai) March 1, 2019
Now the world has seen the difference between a "PEACE" maker and a "TERRORIST" #NobelPeacePrizeForImranKhan #PakistanLeadsWithPeace pic.twitter.com/ikP1yPVAeu
— Ali Ansari الأنصاري (@aliyyansari) March 1, 2019
Man of strength, resilience & foresight. He is Pakistan's version of Woodrow Wilson. Nobel Peace Prize will get it's credibility back by being awarded to Pakistani Prime Minister Imran Khan.
Centuries await for a MAN like IK to be born✨#NobelPeacePrizeForImranKhan #PeaceNotWar pic.twitter.com/x2nSuGcP9P— not your friend (@Eshaa_Tariq) March 1, 2019
https://twitter.com/Adinaa_Obaid/status/1101202663767789569?s=19