پشاور میں طالبان کی حمایت میں سائن بورڈز لگانے پر مقدمہ درج

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور میں افغان طالبان کی حمایت میں سائن بورڈز لگانے پر جماعت اسلامی کے رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے تھانہ فقیر آباد میں پلازہ منیجر اور سائن بورڈ نصب کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں ملکی سلامتی سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کو برسراقتدار آنے پر جماعت اسلامی کے رہنما رحیم اللہ اور کارکنان نے یہ سائن بورڈ نصب کیا اور بینر لگائے۔

گزشتہ روز فقیر آباد میں افغان طالبان کی حمایت میں مذہبی سیاسی جماعت کے رہنماؤں اور افغان طالبان کی تصاویر پر مشتمل سائن بورڈز آویزاں کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں