داعش خراسان نے کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کابل (ڈیلی اردو/روئٹرز) دولت اسلامیہ نے کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نام نہاد دولت اسلامیہ نے پیر کو کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ٹیلی گرام پر اس گروہ نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ اس کے ’سپاہیوں نے کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھ راکٹ داغے تھے۔‘

امریکی حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے پیر کو اپنے اینٹی میزائل سسٹم کے ذریعے کابل ائیرپورٹ پر داغے گئے پانچ راکٹ روک لیے تھے۔

دولت اسلامیہ خراسان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ حملہ کامیاب رہا۔ خیال رہے کہ امریکہ نے افغانستان میں دولت اسلامیہ خراسان کے مزید حملوں کے حوالے سے متنبہ کیا تھا۔

جمعرات کو کابل ایئرپورٹ پر حملے میں کم از کم 175 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دولت اسلامیہ (داعش) خراسان نے اس کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں