وزیراعظم نے سینیٹر سجاد حسین طوری کو ایوان بالاء میں پاکستان تحریک انصاف کا چیف وہیپ مقرر کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سینیٹر سجاد حسین طوری کو ایوان بالاء میں پاکستان تحریک انصاف کا چیف وہیپ مقرر کر دیا ہے ۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سینیٹر سجاد حسین طوری کو ایوان بالاء میں پاکستان تحریک انصاف کا چیف وہیپ مقرر کر دیا ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سینیٹر سجاد حسین طوری کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز نے وزیرا عظم پاکستان کی جانب سے سینیٹر سجاد حسین طوری کو پاکستان تحریک انصاف کا چیف وہیپ مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن ان کے حوالے کیا۔

سینیٹر سجاد حسین طوری نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اورسینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز سے ملاقات کی ۔ سینیٹر سجاد حسین طوری نے کہا کہ ایوان بالاء کی پارلیمانی روایات کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

سینیٹر سجاد حسین طوری نے کہا کہ ایوان بالاء میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں کے مابین روابط اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے بھر پور کوشش کروں گا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چیف وہیپ نامزد ہونے پر سینیٹر سجاد حسین طوری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اٴْمید ہے کہ سینیٹر سجاد حسین طوری اپنا آئینی کردار ادا بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں